گوتم بودھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کو ٹوکیو پیرا اولمپکس کے لیے ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن نے انتخاب کیا ہے اور اس کی معلومات ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن نے انڈین بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کو بھی دے دیا ہے۔ اس تصدیق سہاس ایل وائی نے کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سہاس ایل وائی 2007 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں، اور عالمی نمبر 3 کے بیڈ منٹن کھلاڑی بھی ہیں۔ فی الحال مردوں کے سنگلز میں دنیا میں تیسرے نمبر کے وہ کھلاڑی ہیں۔
گوتم بودھ نگر میں ضلع مجسٹریٹ کی حیثیت سے تقریباً ڈیڑھ سال سے وہ اپنا خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ پریاگراج کے ضلع مجسٹریٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اسی دوران مارچ 2018 میں وہ وارانسی میں منعقدہ دوسری نیشنل پیرا بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر قومی چیمپیئن کا خطاب حاصل کیا تھا۔
سہاس ایل وائی کا پوران (سہاس لالینا کیرے یتی راج) ہے جن کی پیدائش کرناٹک کے ہاسن میں 2 جولائی 1983 کو ہوئی تھی، ابتدائی اسکول کی تعلیم منڈیا ضلع کے قریب ڈوڈہ میں انہوں نے کی۔ ان کے والد ایک سرکاری ملازم تھے، لہذا انہیں مختلف مقامات پر پوسٹنگ کے دوران اپنے والد کے ساتھ گھومنا پڑا۔ ان کی ثانوی تعلیم بیشتر ڈی وی ایس انڈیپنڈنٹ کالج شیوموگا سے ہوئی۔ انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سورتھکل کرناٹک سے 2004 میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ برانچ میں فرسٹ کلاس سے ڈگری حاصل کی۔