بابری مسجد انہدامی کیس میں آج لکھنؤ کے خصوصی سی بی آئی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سبھی ملزمان کو بری کردیا ہے۔ جس کو لیکر پوری ریاست میں الرٹ ہے۔
بنارس میں خصوصی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اس کا جائزہ لیتے ہوئے خود ایس ایس پی بنارس امت پاٹھک بنارس کی گلیوں میں نظر آئے۔
آپ کو بتا دیں کہ بنارس میں گیان واپی مسجد اور وشو ناتھ مندر کا معاملہ عدالت میں زیر غور ہے اس نقطہ نظر سے شہر اور بھی حساس ہے اس لیے شہر میں پولیس کو مستعد کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی بنارس نے چوک علاقے کی گلیوں میں نوجوانوں کو ماسک پہننے کی ہدایت دی اور دیگر گلیوں کا بھی دورہ کیا۔