ETV Bharat / state

غازی آباد: والدہ کی آخری رسومات کے لیے انتظامیہ سے مدد کی درخواست

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں رہ رہے اتراکھنڈ کے ہردوئی ضلع کے رہائشی گڈو کی ماں کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ اپنی ماں کو آخری بار دیکھنا چاہتا ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہیں جا سکتا ہے۔ اسی وجہ سے اس نے ضلع انتظامیہ سے مدد کی درخواست کی ہے۔

ghaziabad security guard guddu's request: get me my mother's last visit sir
والدہ کی آخری رسومات کے لیے انتظامیہ سے مدد کی درخواست
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 6:41 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران بہت سے تکلیف دہ واقعات پیش آ رہے ہیں۔ اسی طرح کا معاملہ ہردوئی کے رہائشی گڈو کا ہے۔ گڈو ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں سیکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ کل گڈو کی والدہ کا ہردوئی میں انتقال ہو گیا۔ لیکن گڈو اپنی والدہ کی آخری رسومات میں بھی نہیں جا پایا۔ ایسی صورتحال میں گڈو نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ اسے اپنی والدہ کی آخری رسومات کے لیے اجازت دی جائے۔

ghaziabad security guard guddu's request: get me my mother's last visit sir
والدہ کی آخری رسومات کے لیے انتظامیہ سے مدد کی درخواست

وسائل مہیا کرانے کی بھی گڈو نے گذارش ہے۔ اس نے کہا ہے کہ اسے ہردوئی جانے کے لیے کوئی وسائل مہیا کرائی جائے۔ تاکہ وہ اپنی والدہ کے رسومات میں شامل ہو سکے۔ گڈو کو جتنی جانکاری تھی، اس نے اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے۔ اسے جواب کا انتظار ہے۔

معلومات کے مطابق گڈو کی بوڑھی ماں کا انتقال بیماری سے ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے بوڑھی ماں اپنے بیٹے گڈو سے ملنا چاہتی تھی۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے گڈو گھر اپنی ماں سے ملنے نہیں جا پایا۔ والدہ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ بیمار ہے۔ ایک بار آپ بیٹے کا چہرہ دیکھ لے گی تو ٹھیک ہو جائے گی۔ لیکن بیمار ماں آخری بار اپنے بیٹے کا چہرہ نہیں دیکھ سکی۔ اب گڈو کے سامنے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا گڈو آخری بار اپنی ماں کو دیکھ پائے گا یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.