ETV Bharat / state

غازی آباد: 31 مئی تک دفعہ 144 نافذ - تمام پروگراموں پر پابندی

کووڈ ۔19 عالمی وبا اور عید الفطر کے پیش نظر غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کی ہے، جو 31 مئی تک نافذ رہے گی۔

غازی آباد: 31 مئی تک دفعہ 144 نافذ
غازی آباد: 31 مئی تک دفعہ 144 نافذ
author img

By

Published : May 6, 2020, 11:01 AM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے کورونا کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے 31 مئی تک ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ اس کے تحت تمام سیاسی، ثقافتی، مذہبی اور کھیلوں سے متعلق پروگرامز کے ساتھ نمائش، ریلی، جلوس اور دیگر تمام تقریبات پر پابندی ہوگی۔

اجے شنکر پانڈے نے کہا کہ شادی پروگرام اور جنازے میں شامل ہونے سے پہلے ضلع انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔ دفعہ 144 کے دوران سیلونز، اسپا، مالز، سنیما ہالز، جم، اسپورٹس کمپلیکس، سوئمنگ پول، تفریحی پارکس اور ایسی جگہیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ فور وہیلر میں ڈرائیور کے سوا دو سے زیادہ افراد کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے اور ماسک لگانا لازمی ہوگا، اسی طرح عوامی مقام پر تھوکنا جرمانہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.