ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران جعلی نوٹوں کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے پاس سے جعلی نوٹ بنانے کا سامان سمیت ہزاروں کی تعداد میں جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔
مذید پڑھیں: مظفر نگر: نشہ آور ادویات کاروباری کے خلاف محکمہ پولیس سخت
اس چھاپے ماری کے سلسلے میں پولیس لائن کے آڈیٹوریم روم میں پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے بتایا کہ سیول لائن پولیس نے جعلی نوٹ بنانے والی مشین اور جعلی نوٹ برآمد کی ہے۔
وہیں پولیس کو مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی کہ محمود نگر میں شارق ولد عرفان کے گھر پر جعلی نوٹ بنانے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ جس کے بعد تھانہ صدر نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ مخبر کے مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
مذید پڑھیں: مظفرنگر میں گاڑی چور کے دو ملزمین گرفتار
پولیس ٹیم نے گرفتار ملزمان سے رنگین اسکینر پرنٹر، ایک پیپر کٹر، ٹیپ، بلیڈ، سفید کاغذ کا ایک بنڈل میں 2000، 100، 200، 100،50 کے جعلی نوٹ پائے گئے اور بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 60000 روپے جعلی نوٹ برآمد کی ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزمین پولیس پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ دہرادون اور مظفر نگر میں اب تک لاکھوں روپے کے جعلی نوٹ چلا چکے ہیں۔ پکڑے گئے ملزمین اس جعلی نوٹ کو بنانے کے جرم میں جیل بھی جا چکے ہیں۔