ETV Bharat / state

Second Edition Launched of Maulood Sharif: مولانا حالی کی اولین تصنیف مولود شریف کا دوسرا ایڈیشن منظر عام پر - مولود شریف کا پہلا ایڈیشن

مولود شریف پہلی بار سنہ 1864 میں شائع ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس کا پہلا ایڈیشن 2002 میں شائع ہوا، اب اس کا دوسرا ایڈیشن Second Edition of Maulood Sharif منظر عام پر آیا ہے۔

مولانا حالی کی اولین تصنیف مولود شریف کا دوسرا ایڈیشن منظر عام پر

author img

By

Published : Dec 31, 2021, 4:20 PM IST

اردو کے عظیم قلم کار مولانا الطاف حسین حالی کی پہلی تصنیف مولود شریف Maulood Shareef by Maulana Altaf Hussain Hali کا دوسرا ایڈیشن منظرعام پر آگیا ہے۔ یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستانی پبلیشر نے بھی شائع کی ہے۔ مولود شریف 150 صفحات پر مشتمل ترمیم و اضافے کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔

مولانا حالی کی اولین تصنیف مولود شریف کا دوسرا ایڈیشن منظر عام پر

اس پر ترمیم و اضافہ کا کام کرنے والے پروفیسر آفتاب احمد آفاقی Prof. Aftab Ahmed Afaqi نے بتایا کہ 'مولود شریف اصل میں 48 صفحات پر مشتمل تھا جس پر حاشیہ اور ترمیم کے ساتھ ساتھ ایک سو پچاس صفحات پر مشتمل ہوئی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'یہ کتاب پہلی بار سنہ 1864 میں شائع ہوئی تھی اس کے بعد اس کا پہلا ایڈیشن 2002 میں شائع ہوئی اب اس کا دوسرا ایڈیشن Second Edition of Maulood Sharif منظر عام پر آیا ہے جو نہ صرف اردو ادب میں منفرد شاخت کی حامل ہے بلکہ اردو داں طبقے نے اس کام کو سراہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مولانا الطاف حسین حالی نے رسولﷺ کی سیرت کو جس جذبے اور ایثار محبت کے ساتھ بیان کیا ہے وہ لائق مطالعہ ہے اس زمانے میں مولود اکبر مولود شریف جیسی دیگر کتابیں شائع ہوئی تھی۔ اسی روایتی انداز میں مولانا الطاف حسین کی پہلی تصنیف مولود شریف بھی ہے لیکن اس کتاب کو اس قدر پذیرائی نہیں ہوئی۔'

یہ بھی پڑھیں: اردو کسی قوم کی نہیں بلکہ پورے ملک کی زبان ہے: اشفاق کریم

پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے کہا کہ 'مولانا حالی نے اس کتاب میں فارسی اردو زبان میں شاعری کی ہے اور شاعری کے ذریعے اللہ کے رسول ﷺ کی سیرت کو بیان کیا ہے جو نہ صرف اردو داں طبقے کے لیے اہم بلکہ مذہبی اعتبار سے بھی کافی اہمیت رکھتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.