رائے بریلی: ریاست اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں صدر کوتوالی کے ایس ڈی ایم کے پیش کار امت موریہ کو انسداد بدعنوانی دستے نے ہفتہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ایس ڈی ایم شکا شنکھوار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے یہاں تعینات ملازم نے ان کی جانکاری کے بغیر ایک فریق سے 3 ہزار روپئے بطور رشوت طلب کئے۔ رشوت لینے کے الزام میں اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ SDM office clerk arrested for taking bribe
موصول اطلاع کے مطابق انسداد بدعنوانی دستے نے پیش کار کو 03ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ ایس ڈی ایم صدر کی عدالت میں ایک معاملہ زیر سماعت تھا۔ جس میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازع ہونے سے پولیس نے مجرمانہ قانون کے تحت چالان کردیا تھا۔ اس معاملے کے ایک فریق گیا پرساد نے موریہ سے مقدمہ جلد ختم کرانے کی درخواست کی تھی۔ اس کے عوض میں موریہ نے اس سے 3ہزار روپئے بطور رشوت مانگے تھے۔ رشوت سے دلبرداشتہ ہوکر پرساد نے اس کی شکایت انسداد بدعنوانی دستے لکھنؤ سے کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ACB traps, Arrests two R&B Employees: بارہمولہ میں رشوت لیتے ہوئے دو ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار
ہفتہ کو مقدمے کی تاریخ تھی۔ جیسے ہی گیا پرساد نے موریہ کو 03ہزار روپئے دئیے۔ اسی وقت انسداد بدعنوانی ٹیم نے دوپہر بعد اسے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
یو این آئی