ETV Bharat / state

پرالی جلانے پر ایس ڈی ایم سمیت 54 پر کارروائی - Strict action on coral farmers

اوریا میں پرالی جلانے والے کسانوں پر سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ سیٹلائٹ سروے اور مقامی جانچ کی بنیاد پر 208کسانوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار لاکھ 80ہزار روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

پرالی جلانے پر ایس ڈی ایم سمیت 54 پر کارروائی
author img

By

Published : Nov 22, 2019, 7:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع اوریا میں پرالی جلانے کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انتظامیہ نے 54حکام اور ملازمین پر محکمہ جاتی کارروائی کے ساتھ 208کسانوں پر چار لاکھ 80ہزار کا جرمانہ لگایا گیا۔

ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ مینا نے یہاں یہ اطلاع دی، انہوں نے بتایا کہ بار بار ہدایت دینے پر بھی پرالی جلانے کے معاملات میں کمی نہیں آنے پر یہ کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بدھورا علاقہ کے ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ کو وجہ بتاو نوٹس جاری کرنے کے علاوہ پانچ اکاونٹنٹ کو منفی نوٹ اور 32 اکاونٹنٹوں کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔

اکاونٹنٹوں کو تعاون نہ کرنے پر محکمہ زراعت کے پانچ تکنیکی معاونین کو منفی نوٹ دیا گیا ہے۔ اسی معاملہ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ نے 11چوکی انچارجوں کو وجہ بتاو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہم چلاکر پرالی جلانے والے کسانوں پر سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ سیٹلائٹ سروے اور مقامی جانچ کی بنیاد پر 208کسانوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار لاکھ 80ہزار روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ ملزمین سے جرمانہ وصولنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے تمام ایس ڈی ایم، اکاونٹنٹوں و محکمہ زراعت سے منسلک حکام کو ہدایت دی ہے کہ ضلع میں کسی کو بھی پرالی نہیں جلانے دیں اگر کوئی بھی کسان اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ این جی ٹی اور ریاستی حکومت بڑھتی فضائی آلودگی پر کافی سخت ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.