ETV Bharat / state

SDM Handed Over Government Land, Demolished the Wall: ایس ڈی ایم نے سرکاری زمین واگزار کرائی

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 2:59 PM IST

غازی آباد کے مودی نگر میں ڈپٹی کلکٹر( ایس ڈی ایم) نے بھاری پولس فورس کے ساتھ گاؤں تلہیتہ سے سرکاری زمین واگزار کرائی۔ ڈپٹی کلکٹر نے بتایا کہ آج صبح ریونیو ٹیم اور پولیس کے ساتھ مل کر زمین کو واگزار کروایا اور بلڈوزر سے پکی تعمیر کو منہدم کیا۔

SDM Handed Over Government Land, Demolished the Wall

غازی آباد: اتر پردیش کا ضلع غازی آباد کے مودی نگر میں ڈپٹی کلکٹر( ایس ڈی ایم) نے بھاری پولس فورس کے ساتھ گاؤں تلہیتہ سے سرکاری زمین واگزار کرائی۔ یہی نہیں زمین پر کی گئی تعمیر کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔ ایس ڈی ایم شبھانگی شکلا نے بتایا کہ کافی عرصہ قبل ایک شکایت ملی تھی کہ تلہیٹہ گاؤں کے خسرہ نمبر 469 کی 2360 ہیکٹر اراضی پر لینڈ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے۔ SDM handed over government land, demolished the wall

مزید پڑھیں:

تحقیقات کے لیے محکمہ ریونیو کی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے موقع پر جا کر دیکھا تو شکایت درست پائی گئی۔ یہی نہیں اس نے زمین پر قبضہ کرنے کے بعد اس کی چاردیواری بھی بنا لی تھی۔ ڈپٹی کلکٹر نے بتایا کہ آج صبح ریونیو ٹیم اور پولیس کے ساتھ مل کر زمین کو واگزار کروایا گیا اور بلڈوزر سے پکی تعمیر کو منہدم کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات اور ناجائز قبضوں کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام لیکھپالوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ اگر سرکاری زمین پر قبضہ پایا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.