ریاست اتر پردیش کے گوتم بودھ نگر میں ایس ڈی ایم پرسون دویدی نے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی اور ریرا سے 1 کروڑ 54 لاکھ 58 ہزار 262 روپے کا محصول وصول کیا۔
اطلاعات کے مطابق 'میسرز ڈیولپرس پرائیویٹ لمیٹڈ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی سے 62 لاکھ روپے اور میسرز بایا ویئر لمیٹڈ الفا بی 2 گریٹر نوئیڈا سے 81 لاکھ 41 ہزار 717 روپے، ریرا اور میسرز گریٹر نوئیڈا انڈسٹریل سے 11 لاکھ 16 ہزار 545 روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا ہے۔
وہیں ایس ڈی ایم پرسون دویدی نے دیگر تحصیلوں کے عہدیداروں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ محصول کی وصولی کے سلسلے میں سنجیدہ کارروائی کریں۔