میرٹھ:ریاست اترپردیش کے میرٹھ میں آج این اے ایس انٹر کالج میں یوم سائنس کے موقعے پر سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ طلباء کے ذریعہ تیار کردہ پروجیکٹ کو نمائش میں پیش کیا گیا۔نمائش میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اس موقع پر خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ چند ماہ قبل ترکی میں آئے زلزلے میں ہزاروں اموات ہوئی تھیں۔ اس دوران کافی مالی نقصان بھی ہوا۔ میرٹھ میں درجہ گیارہ کے طالب علم محمد عاطف نے ایک ایسا پروجیکٹ تیار کیا جو زلزلہ آنے سے قبل ایک الارم کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرے گا تاکہ وقت رہتے وہ محفوظ جگہ منتقل ہو سکے۔
یہ بھئ پڑھیں:SURE Workshop at AMU اے ایم یو میں 'شیور' ورکشاپ کا انعقاد
نمائش میں عاطف کے انوویشن کو نمائش میں خوب سراہا گیا جس کے لئے انہیں پہلا انعام سے بھی نوازا گیا۔ ضلع سطح پر منعقد کی گئی۔ اس نمائش کے بعد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو صوبائی سطح پر منعقد کی جا رہی نمائش میں بھی شامل کیا جائے گا تاکہ وزیراعظم کے اسٹارٹ آپ انڈیا میں شرکت کرتے ہوئے وہ میک ان انڈیا کے لئے بھی اپنی خدمات پیش کر سکیں۔ میرٹھ میں ضلع سطح پر منعقد کی گئی سائنس نمائش میں جہاں طلباء نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف اہم چیزیں ایجاد کرتے ہوئے اپنے پروجیکٹ کو پیش کیا وہیں وہ عالمی سطح پر درپیش آرہی مشکلات کو بھی حل کرنے کا طریقہ ایجاد کر رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان طلباء کی صلاحیتوں کو منظرعام پر لانے کی ۔