ضلع بارہ بنکی میں سوشل سائنس کی نمائش کا اصل مقصد طلباء میں سائنسی رجحان، بیداری اور سائنٹفک نظریہ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے سائنس داں بن کر نئی نئی ایجادات کر سکیں۔
یہ نمائش اسکول کی سطح کے بعد ضلع سطح کے ہوں گے۔ ضلع سے ایک ماڈل منتخب ہوکر ڈیویزنل نمائش کے لئے جائے گا۔ ڈیویزنل نمائش کے بعد ریاستی سطح پر یہ نمائش ہوتی ہے۔ تمام سطحوں پر طلبہ کے ہنر کو فروغ دینے کے لئے ان کا اعزاز کیا جاتا ہے۔
بدھ کو ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کے سیول لائن واقع جمیل الرحمان قدوائی گرلس انٹر کالج میں اس نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ نے مختلف موضوعات پر دلکش اور نایاب ماڈل تو پیش ہی کئے ساتھ ہی رنگولی کے ذریعہ ماحولیاتی تحفظ کے تئیں بیداری بھی کی۔
مزید پڑھیں:
مسلم سیاسی ونگ وقت کی ضرورت: الامام ویلفیئر
طلبہ کے ماڈل اتنے دلکش اور موضوع تھے کہ ہر کسی نے ان کی تعریف کی اور طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔