ETV Bharat / state

یوپی میں تعلیمی سیشن 2021-22 میں اسکول فیس میں اضافہ نہیں کر سکیں گے: دنیش شرما

اترپردیش حکومت نے کورونا وبا کے سبب پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر ریاست کے تمام بورڈ کے اسکولوں میں تعلمی سیشن 2021-22 کے لیے فیس اضافے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یو پی میں تعلیمی سیشن 2021-22 میں اسکول، فیس میں اضافہ نہیں کر سکیں گے: دنیش شرما

author img

By

Published : May 20, 2021, 10:44 PM IST

نائب وزیراعلیٰ اور ثانوی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ کووڈ کے سبب کئی خاندان مالی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

اسکول بند ہیں تاہم آن لائن تعلیم جاری ہے۔ ان تمام صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ایک ایسا متوازن فیصلہ کیا ہے جس سے کہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ ساتھ ہی اسکول میں بر سر کار ٹیچر اور اہلکاروں کو با ضابطہ تنخواہ دی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول تعلیمی سیشن 2021-22 میں گذشتہ برس کی طرح اسی فیس ڈھانچے کے حساب سے فیس لے سکیں گے جو سنہ 2019-20 میں نافذ کیا گیا۔

یو پی میں تعلیمی سیشن 2021-22 میں اسکول، فیس میں اضافہ نہیں کر سکیں گے: دنیش شرما
یو پی میں تعلیمی سیشن 2021-22 میں اسکول، فیس میں اضافہ نہیں کر سکیں گے: دنیش شرما

اگر کسی اسکول نے بڑھے ہوئے فیس ڈھانچے کے مطابق فیس لے لی ہے تو اس بڑھی ہوئی فیس کو آگے کے مہینوں کی فیس میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسکول بند رہنے کی وقت میں ٹرانسپورٹ فیس نہیں لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کسی طالب علم یا گارجین کو تین ماہ کے عبوری فیس جمع کرنے میں کسی طرح کی پریشانی آ رہی ہے تو ان کی درخواست پر ان سے ماہانہ فیس ہی لیا جائے۔

اس صورتحال میں انھیں تین ماہ کی عبوری فیس دینے کے لیے پابند نہیں کیا جا سکے گا۔

یو این آئی،ایم اے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.