علیگڑھ: ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ میں ضلع انتظامیہ نے گزشتہ دو روز سے ہو رہی موسلادھار بارش کے پیش نظر بارویں جماعت تک کے اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 10 اور 11 اکتوبر کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ مسلسل موسلادھار بارش کے سبب علیگڑھ کے تمام نشیبی علاقے زیر آب ہوگئے ہیں۔ Decision of Aligarh District Administration

اسکول بند رکھنے سے متعلق علی گڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز اور نوٹس کے مطابق عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شدید بارش سے بچاؤ کے لیے حفاظتی طریقے اپنائیں، آبی جماؤ کے مقامات اور بجلی کے کھمبوں سے فاصلہ بنائیں۔
مسلسل موسلادھار بارش کے سبب علیگڑھ شہر کے شاہ جمال علاقے سمیت تھانہ سول لائن کے علاقے جمالپور، جیون گڑھ، سر سید نگر، دودھ پور، میرس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے۔
مزید پڑھیں:Uttar Pradesh Weather Forecast محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، یوپی میں 9 اکتوبر تک بارش کا امکان