ریاست اترپردیش کے ضلع سنت کبیرنگر میں کورونا وائرس کے دوران بند اسکولز آج 11 ماہ کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں، حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق پیر کے روز ضلع میں درجہ ایک سے لیکر پانچ تک کے اسکولز کھل گئے ہیں، اس دوران اسکول کے تمام اسٹاف نے طلبہ کا پرجوش استقبال کیا، آج سے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبہ کلاس میں حاضر ہوکر تعلیم حاصل کریں گے۔
حکومت نے ضلع میں 12 فروری سے درجہ پانچ سے لیکر آٹھ تک کے اسکولز کھل گئے ہیں، وہیں آج سے درجہ ایک سے لیکر پانچ تک کے اسکولز کھل رہے ہیں، اس دوران طلبہ نے خوشی خوشی اسکول کا رخ کیا اور وہاں اسکول کے تمام اسٹاف نے طلبہ کا پرجوش خیر مقدم کیا۔
اس دوران طلبہ نے کہا کہ اب تک ہم آن لائن تعلیم حاصل کر رہے تھے لیکن اب اسکول آکر اساتذہ کے رو بہ رو کلاس میں حاضر ہو کر تعلیم حاصل کرنے پر کافی خوشی ہیں، اس موقع پر طلبہ و طلبات نے خوشی کا اظہار کیا۔