ETV Bharat / state

Principal Suspended over Namaz پرائمری اسکول میں بچوں کے نماز ادا کرنے پر انچارج پرنسپل معطل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 10:33 AM IST

Updated : Oct 22, 2023, 12:22 PM IST

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ٹھاکر گنج علاقے کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں طلبہ کا جمعہ کی نماز پڑھنے کا ویڈیو وائرل ہونے پر بیسک ایجوکیشن افیسر نے جانچ کرا کر انچارج پرنسپل میرا یادو کو معطل کر دیا ہے۔ وہیں دو ٹیچرز کو بھی سخت انتباہ دیا گیا ہے۔ Principal Suspended over Namaz in lucknow UP

Principal Incharge Suspended
پرائمری اسکول میں بچوں کے نماز ادا کرنے پر انچارج پرنسپل معطل

اترپردیش: اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ٹھاکر گنج علاقے کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں طلبہ کا جمعہ کی نماز پڑھنے کا ویڈیو وائرل ہونے پر بیسک ایجوکیشن افیسر نے جانچ کرا کر انچارج پرنسپل میرا یادو کو معطل کر دیا ہے۔ وہیں دو ٹیچرز کو بھی سخت انتباہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس پورے معاملے کی تفصیلی جانچ بھی کرائی جا رہی ہے۔

لکھنؤ کے ٹھاکر گنج علاقے کے نوپیر روڈ پر واقع پرائمری اسکول میں قریب ایک درجن طلبہ نے نماز ادا کی تھی جس کا کسی نے ویڈیو بنایا اور وائرل کر دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سنیچر 21 اکتوبر کو مقامی لوگوں نے اسکول پہنچ کر کے اسکول کے احاطے میں مذہبی سرگرمیوں پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ ویڈیو اور ہنگامہ کی اطلاع پر ضلع بیسک ایجوکیشن افیسر ارون کمار نے فورتھ زون ٹیچرز افیسر کے جانچ کا حکم دیا۔ جانچ کے ابتدائی رپورٹ میں واضح ہو چکا کہ واقعے کی ویڈیو سچائی پر مبنی ہے۔

ابتدائی جانچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکول میں 106 بچوں کے نام درج ہیں جس میں ایک خاص طبقہ یعنی مسلم طبقے کے بچوں کی اکثریت ہے۔ اسکول کی انچارج پرنسپل میرا یادو اور ٹیچر تہذیب فاطمہ اور ٹیچر متر ممتا مشرا نے نماز پڑھے جانے کی تصدیق کی۔ اسکول میں نماز ادا کرنا محکمے کی قوانین و ضوابط کے خلاف ہے۔ جانچ میں یہ بھی واضح ہوا ہے کہ سنیچر کو دوسرے طبقے کے لوگوں نے اسکول میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نماز پڑھنے پر ہنگامہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس واقعے کے لیے انچارج پرنسپل میرا یادو اور معاون ٹیچر تہذیب فاطمہ اور متر ممتا مشرا کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ بی آئی او کی تصدیق پر بی ایس اے نے میرا یادو کو معطل کر دیا ہے اور ٹیچر تہذیب فاطمہ اور ممتا مشرا کو اس واقعے میں ملوث پائے جانے پر سخت ہدایت دی ہے۔ بی ایس اے ارون کمار نے بتایا کہ نماز پڑھے جانے کے معاملے میں تفصیلی جانچ کی ذمہ داری راجیش کمار سنگھ کو دی گئی ہے، جن سے جانچ کر 15 دنوں میں رپورٹ مانگی گئی ہے۔

Last Updated : Oct 22, 2023, 12:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.