کورونا انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر اب میرٹھ کے اسکولوں میں بھی 15 برس سے زیادہ عمر کے طلباء کو اسکولوں School Organize Vaccine Camp for Children میں ہی کیمپ لگاکر ویکسین دیا جارہا ہے، لیکن اسکولوں میں چل رہی چھٹیاں اور موسم کی بے رخی سے ویکسینیشن کی رفتار کافی سست نظر آ رہی ہے۔
اسماعیل گرلز انٹر کالج کی پرنسپل تبسم جہاں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ' اسکول میں سردی کی چھٹیوں کی وجہ سے ویکسینیشن کے لیے کم ہی طلبہ پہنچ رہے ہیں۔ مزید موسم خراب ہونے کی وجہ سے بھی بچے ویکسین لینے نہیں پہنچ رہے ہیں، وہیں ہم طلبہ سے رابطے میں ہیں اور انہیں ٹیکہ لینے کے لیے ترغیب دے رہیں'۔
ویکسینیشن کیمپ میں کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوانے پہنچی طالبہ اب اپنے دوسروں ساتھیوں سے بھی ویکسین لگوانے کی اپیل کر رہی ہیں۔
ملک میں کورونا انفیکشن کی رفتار میں تیزی کے باوجود کورونا ٹیکہ کاری مہم میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ایسے حالات میں کورونا سے بچنے کے لیے ویکسینیشن بے حد ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:
Covid Vaccination For teenagers in J&K: ٹیکہ کاری مہم کے آغاز پر بچوں نے لیا بڑھ چڑھ کر حصہ