ETV Bharat / state

School Events In Aligarh جی 20 تقریبات کے تحت انٹر اسکول پینٹنگ مقابلہ اور میراتھن کا اہتمام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عبداللہ اسکول کے زیر اہتمام جی 20 پروگراموں کی کڑی میں منعقدہ انٹر اسکول پینٹنگ مقابلے میں اے ایم یو اے بی کے اسکول کے مومن مصطفیٰ اور عبداللہ اسکول کے ایان نے بالترتیب پہلا اور دوسرا انعام جیتا، جب کہ ایس ٹی ایس اسکول کے راہل کمار اور آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول کے رضوان خان نے مشترکہ طور سے تیسرا انعام حاصل کیا۔ یسریٰ نوشاد کو حوصلہ افزائی انعام سے نوازا گیا۔

author img

By

Published : May 9, 2023, 4:07 PM IST

جی 20 تقریبات کے تحت انٹر اسکول پینٹنگ مقابلہ اور میراتھن کا اہتمام

علی گڑھ:ریاست اترپردیش میں واقع عالمی شہرت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر اسفر علی خان نے اس موقع پر بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔

ڈپٹی ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن پروفیسر شائستہ افروز نے شمع پروین کے ساتھ پینٹنگ مقابلے میں جج کے طور پر فرائض انجام دئے اور بچوں کی کاوشوں اور پیشکش کی ستائش کی۔فیصل نفیس اور آمنہ ملک (کوآرڈینیٹرز، جی 20 تقریبات) اور ڈاکٹر ثمینہ، پرنسپل، اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر دوسری اور تیسری جماعت کے بچوں نے جی 20 سربراہی اجلاس کے سبھی 20 رکن ممالک کے نام اور ان کے پرچموں کی نمائش کی جو ’ایک زمین، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘ کے موضوع کے عین مطابق تھا۔

عبداللہ اسکول کی سپرنٹنڈنٹ عمرہ ظہیر نے کہا کہ جی 20 کا تھیم ’ایک زمین، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘ ہمارے اختلافات سے قطع نظر اپنے کرہ ارض اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کی بروقت یاد دہانی ہے۔

اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) کے زیر اہتمام چار کلومیٹر کی مِنی میراتھن میں تقریباً 100 طلباء نے حصہ لیا جس کا انعقاد اے ایم یو اسکولوں میں جی 20 چوٹی تقریبات کے تحت کیا گیا تاکہ ہندوستان کی جی 20 صدارت کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے اور اس کا جشن منایا جائے۔ پرنسپل اور اساتذہ بھی میراتھن میں شامل ہوئے۔

اے ایم یو کیمپس میں لوگوں نے اس میراتھن میں اتحاد اور ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ دیکھا۔ تمام شرکاء نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور جی 20 کے بینر، پوسٹر اور پرچم اٹھا کر اس پیغام کو پرجوش انداز میں آگے بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں:UP Board Result 2023 یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان، مشکوۃ نور نے دسویں جماعت میں دوسرا مقام حاصل کیا

اسکول پرنسپل ڈاکٹر ثمینہ کی قیادت میں شرکاء نے اے ایم یو میں ڈک پوائنٹ پر رک کر فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر ثمینہ نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ کہ وہ نیک مقصد کو فروغ دینے اور حب الوطنی کے جذبے کے اظہار کے لیے اس قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہیں۔ آخر میں شرکاء کو اسناد پیش کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.