ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع اردو اکادمی کی بنیاد اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ہوئی تھی۔
![اردو زبان فروغ کے لیے سکالرشپ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-03-urduacademy-dry-7204798_30112020214305_3011f_03240_1039.jpg)
اسی کے پیش نظر اکادمی وقتاً فوقتاً اردو ادب پر مختلف قسم کے سمینار منعقد کراتی ہے، ساتھ ہی طلباء کو 'وظیفہ' دے کر اردو زبان کو فروغ دینے کا کام کر رہی ہے'۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران اکادمی کے سپریٹنڈنٹ ذبیح اللہ نے بتایا کہ اردو اکادمی اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے درجہ چھ سے پی ایچ ڈی تک سالانہ وظیفہ دینے کام کر رہی ہے۔
![اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے طلبا کو وظیفہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-03-urduacademy-dry-7204798_30112020214311_3011f_03240_169.jpg)
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس اکادمی نے 2392 طلبہ کو 80 لاکھ روپے سے زائد کا وظیفہ تقسیم کیا تھا۔
ذبیح اللہ نے مزید بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس بار 2500 طلبہ کو وظیفہ میں شامل کیا جائے تاکہ اردو زبان میں دلچسپی بنی رہے۔
![اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے طلبا کو وظیفہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-03-urduacademy-dry-7204798_30112020214311_3011f_03240_58.jpg)
خیال رہے کہ درجہ چھ سے آٹھویں جماعت تک 2500 روپے سالانہ، درجہ نو سے دسویں جماعت تک 3000 روپے سالانہ، درجہ گیارہ سے بارہویں جماعت تک 4000 روپے سالانہ، گریجوایشن کے تینوں برس 5000 روپے سالانہ، پوسٹ گریجویشن کے دونوں برس 6000 روپے سالانہ، پی ایچ ڈی کے طلبا کو 15 ہزار روپے سالانہ تقسیم کیا جاتا ہے۔
![گزشتہ برس اکادمی نے 2392 طلبہ کو 80 لاکھ روپے سے زائد کا وظیفہ تقسیم کیا تھا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-03-urduacademy-dry-7204798_30112020214311_3011f_03240_988.jpg)
سپریٹنڈنٹ ذبیح اللہ نے بتایا کہ وظیفہ صرف انہیں طلباء کو مل سکتا ہے، جو اردو مضمون کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اپنے کلاس میں اول پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ طلبا اس کے بعد وہ اکادمی میں آن لائن فارم بھر کر سکالر شپ کے حقدار بن سکتے ہیں۔ اکادمی میرٹ کی بنیاد پر وظیفہ دیتی ہے۔
![اردو زبان فروغ کے لیے سکالرشپ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-03-urduacademy-dry-7204798_30112020214305_3011f_03240_1039.jpg)
واضح رہے کہ 'اردو اکادمی کا وظیفہ وہ بھی حاصل کرسکتے ہیں جنہیں اپنے سکول، کالج سے بھی وظیفہ مل رہا ہوتا ہے، کیونکہ اکادمی کا وظیفہ اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے ملتا ہے'۔