ETV Bharat / state

ساوتری بائی پھولے کا کانگریس سے استعفی - بہرائچ سے بی جے پی کی سابق رکن پارلیمان

بہرائچ سے بی جے پی کی سابق رکن پارلیمان اور دو ہزار انیس کے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے ساوتری بائی پھولے نے کانگریس سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے نئی پارٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا ہے۔

savitri bhai phule resigns
author img

By

Published : Dec 26, 2019, 2:59 PM IST

دلت لیڈرمحترمہ پھولے نے کانگریس میں 2019 میں شامل ہوئی تھیں اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ متعدد مقامات پر موجود تھیں یہاں تک کہ جب سونبھدر سانحہ کے وقت پرینکا کو حراست میں لیا گیا تھا اس وقت بھی وہ مرزا پور میں ان کے ساتھ موجود تھیں۔

سابق رکن پارلیمان نے الزام لگایا 'کانگریس میں ان کی آواز نہیں سنی جارہی ہے اس لئے انہوں نے پارٹی سے استعفی دیا ہے'۔

انہوں نے نئی پارٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا۔ان کے مطابق ان کی نئی پارٹی دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے مسائل کو اٹھائے گی۔

نئی پارٹی کا اعلان لکھنؤ میں 19 جنوری کو متوقع ہے۔رکن پارلیمان پھولے نے 2014 کے عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر بہرائچ سے جیت درج کی تھی لیکن 6 دسمبر کو بھگواپارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔ بعد میں انہوں نے کانگریس کی ٹکٹ پر بہرائچ سے قسمت آزمائی کی لیکن وہ بی جے پی لیڈر سے ہار گئیں۔

پھولے بی جے پی میں دلت خاتون کا ایک اہم چہرہ تھیں انہوں نے بہرائچ کے بلہا اسمبلی سیٹ سے 2012 میں جیت درج کی تھی۔

ساوتری بھائی پھولے نے 2014 میں ایم پی کے انتخابات میں ضلع بہرائچ سے بی جی پی کی ٹکٹ سے جیت درج کی تھی، جس کے بعد چھ دسمبر 2018 کو بی جے پی کو چھوڑ دی اتھا ، اور پارٹی پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ سماج کو بانٹنے کا کام کر رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.