اس موقع سے محکمہ بہبود خواتین کی جانب سے خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے مختلف اسکیموں سے متعلق اسٹال کھولا گیا جس میں عام لوگوں کو معلومات فراہم کی گئیں، ساتھ ہی بیٹیوں کے حوالے سے عوام میں شعور بیداری کے مقصد سے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو دستخطی مہم بھی شروع کی گئی۔

اس مہم میں مختلف اسکولز اور سرکاری محکموں کے کارکنان نے شرکت کی جن کو نوزائیدہ بچیوں کو بچانے اور ان کی تعلیم کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جانے کے بارے میں بتایا گیا۔

