ETV Bharat / state

رامپور: صولت پبلک لائبریری کی نومنتخبہ مجلس عاملہ کا اجلاس آج - لائبریری کے سکریٹری مولانا اسلم جاوید قاسمی

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کی صولت پبلک لائبریری کی نومنتخبہ مجلس عاملہ کا اجلاس آج صولت پبلک لائبریری کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوگا۔ مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کس طرح کے فیصلے لیے جا سکتے ہیں اور لائبریری کے اراکین کے درمیان جاری اختلاف کو ختم کرنے کے لئے کیا لائحۂ عمل پیش نظر ہے؟ اس سلسلہ میں لائبریری کے سکریٹری مولانا اسلم جاوید قاسمی سے خاص بات چیت

saulat public library
saulat public library
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 9:31 AM IST

رامپور کی تاریخی صولت پبلک لائبریری ایک طویل عرصہ سے تنازعات کا شکار ہے۔ گزشتہ دنوں لائبریری کے صدر سین شین عالم کے انتقال کے بعد لائبریری کے عہدیداران اور اراکین کے درمیان تنازع اس وقت مزید بڑھ گیا جب لائبریری کے سکریٹری مولانا اسلم جاوید قاسمی نے لائبریری کے رکن ذیشان مراد کو اپنے کل اختیارات کے تحت کارگزار صدر کے طور پر منتخب کیا۔

saulat public library

اطلاعات کے مطابق لائبریری کے متعدد اراکین سکریٹری کے کارگزار صدر منتخب کرنے کے مذکورہ فیصلہ کو غلط قرار دے رہے ہیں، اس سلسلے میں آج صولت پبلک لائبریری کی مجلس عاملہ کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے لائبریری کے سکریٹری مولانا اسلم جاوید قاسمی سے مجلس عاملہ کے اجلاس سے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف یہ ہے کہ جلد از جلد لائبریری کے صدر کا انتخاب کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش یہی رہے گی کہ جو اختلافات ہیں وہ جلد ختم ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے اداروں سے وابستہ اراکین کو کچھ نہ کچھ شکایات رہتی ہیں لیکن ہمیں چاہئے کہ ہم اس کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں جو بھی اختلافات ہیں اس کو بات چیت کے ذریعہ دور کرنے کی کوشش کریں۔

آپ کو بتادیں کہ آج کے مجلس عاملہ کے اجلاس سے پہلے بھی صولت لائبریری کی دو سے تین عدد میٹنگز منعقد ہوچکی ہیں لیکن اراکین کے درمیان زبردست اختلافات پیدا ہونے کی وجہ سے وہ بے نتیجہ ہی رہیں۔ اس لئے اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ آج کا یہ اجلاس کتنا کارآمد ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.