مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے سابق رکن پارلیمان ہریندر ملک کی رہائش گاہ پر آج میگھالے کے گورنر ستیہ پال ملک پہنچے، یہاں پر ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ میڈیا کے ساتھ مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسان تحریک میں حکومت کے ذریعے کیے وعدے پورے نہیں ہوتے نظر آرہے ہیں۔Satyapal Malik On Modi Govt
کسانوں کو دوبارہ لڑائی میں جانا پڑے گا۔ خاص طور سے جو ایم ایس پی والا قوانین ہے اسے تو فوراً ہی ماننا چاہیے۔ 'ہم نے حکومت سے اس معاملے پر کافی بات کی ہے۔ انہوں نے ہماری بات کو نہیں مانی ہو سکتا ہے آگے مان لیں۔ ہو سکتا ہے کہ کسان دوبارہ سے تحریک شروع کریں جو کہ دھرنا ہی تو ختم ہوا ہے تحریک تو نہیں ختم ہوئی۔'
مغربی اترپردیش کے کسان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو الزام لگائے تھے۔ اس کی سی بی آئی جانچ کر رہی ہے، جن پر الزام لگائے تھے۔ ان کے پاس سے بہت مال ملا ہے اور آگے بھی جب میں ریٹائرڈ ہو جاؤں گا تو میں سی بی آئی کو بتاؤں گا کہ کیا کیا ہے۔
اس میں بڑا دھماکہ ہوگا جب جانچ مکمل ہوگی اور بہت سے لوگ اس جانچ میں پھنسیں گے۔ لاؤڈ اسپیکر پر پوچھے گئے۔ سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔ ملک میں نہ تو مہنگائی پر بحث ہورہی ہے نہ ہی بے روزگاری پر بحث ہورہی ہے۔ ملک ملک میں نوجوان لڑکے مارے مارے پھر رہے ہیں، بحث ان سوالوں پر ہو رہی ہے جن کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ 'میں ہندو اور مسلمان دونوں سے یہ کہوں گا کہ یہ جعلی سوال ہے۔ جن پر آپ کو لڑایاجارہاہے۔ ان پر مت لڑو ایک ہو کر رہو پیٹ اور روزی کے جو سوال ہیں ان پر لڑو۔ وہیں بلڈوزر کی کارروائی پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کی یہ نہیں ہونا چاہیے، غریب لوگ کس طرح سے اپنا گھر بناتے ہیں اور جب کسی کی چھت گرتی ہے تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کتنی تکلیف ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Satya Pal Malik Targets PM Modi: 'جب میں مودی سے ملا تو وہ گھمنڈ سے بھرے تھے'