ETV Bharat / state

مظفر نگر: بی جے پی کے دور حکومت میں برہمنوں پر ظلم

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں سرو برہمن مہاسبھا نے بی جے پی حکومت کے دور میں برہمنوں پر ہو رہے ظلم اور قتل معاملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم دیا۔

رہمنوں پر ہورہے ظلم کے خلاف احتجاج
رہمنوں پر ہورہے ظلم کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 5:35 PM IST

ضلع مظفر نگر کے عدالت کے احاطے میں سرو برہمن مہاسبھا نے بی جے پی حکومت کے دور میں برہمنوں پر ہو رہے ظلم اور قتل معاملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ ملک کے صدر کے نام ایک میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہمارے طبقے کے ساتھ ہورہی ظلم و زیادتی کو ختم کیا جائے اور جلد از جلد اس معاملے کی کارروائی کی جائے۔

مظفر نگر میں سرو برہمن مہاسبھا کا احتجاج

سرو برہمن مہاسبھا کے کارکن نے احتجاج کے دوران اترپردیش حکومت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ی جے پی کی حکومت میں برہمن معاشرے کے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے، برہمن سماج ان ہلاکتوں پر ناراض ہے ۔

برہم مہاسبھا کے کارکن پنڈت رامانوج دوبے نے کہا کہ جب یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں حکومت بنی تھی، تب سے برہمن معاشرے کے لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔حکومت کی تشکیل کے بعد سے ہی رائے بریلی میں انچاہار کے 5 معصوم برہمن نوجوانوں کو زندہ جلایا گیا ، تب سے برہمن معاشرے کے لوگوں کا قتل مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے ۔

سہارنپور کے ننوتا قصبے کے کلر پور گاؤں میں پنڈت رام کمار شرما کو مجرموں نے زندہ جلا دیا۔ لکھنؤ میں کملیش تیواری جیسے رہنما کا عوامی طور پر قتل کیا گیا، صحافی وکرم جوشی کو غازی آباد میں قتل کیا گیا ، اب تک کافی برہمنوں کا قتل کیا جاچکا ہے۔ اگر برہمنوں کو اسی طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور قتل کیا جاتا رہا تو 2022 کے انتخابات میں یوگی حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.