ETV Bharat / state

'یہ پردیپ سنگھ کی نہیں بلکہ ضلع انتظامیہ کی جیت ہے' - بی جے پی امیدوار پردیپ کمار سنگھ

پارلیمانی انتخابات کے نتائج نے بڑے بڑے قدآور لیڈران کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔

آر جے ڈی امیدوار سرفراز عالم کی ای ٹی وی بھارت سے بات چیت، متعلقہ تصویر
author img

By

Published : May 26, 2019, 11:15 AM IST

ارریہ سے آر جے ڈی کے امیدوار و سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم کو بی جے پی کے امیدوار پردیپ کمار سنگھ نے ایک لاکھ 37 ہزار کے بڑے فرق سے ہرایا، جو ارریہ کی تاریخ میں سب سے بڑی جیت درج کی ہے۔

آر جے ڈی امیدوار سرفراز عالم کی ای ٹی وی بھارت سے بات چیت، متعلقہ ویڈیو

اس سے قبل پردیپ کمار سنگھ لگاتار دو بار شکست کھانے کے بعد تیسری بار انتخابی میدان میں اترے تھے جہاں انہوں نے فتح حاصل کی۔ جب پردیپ کمار سنگھ کے ٹکٹ کا اعلان ہوا تھا تب ایسا مانا جا رہا تھا کہ سرفراز عالم کے لئے راہ آسان ہوگئی مگر یہاں داؤ الٹا پڑ گیا۔

اپنی سیٹ گنوانے کے بعد سرفراز عالم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے اپنی شکست کو کھلے دل سے قبول کیا مگر انہوں نے اس الیکشن میں ضلع انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال بھی کھڑا کیا۔

سرفراز عالم نے کہا کہ یہ پردیپ کمار سنگھ کی جیت نہیں بلکہ ضلع انتظامیہ کی جیت ہے، کیونکہ ووٹنگ کے دن کئی طرح کی شکایات موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ میں شفافیت نہیں برتی گئی لہذا بی جے پی کے امیدواروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے کام کیا۔ انہوں نے کہا یہ ہار ہماری نہیں بلکہ سیکولرزم کی ہار اور فرقہ پرست طاقتوں کی جیت ہے۔

سرفراز عالم نے کہا کہ میرے ہارنے سے میرے ذریعہ سماجی کاموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، میں جیسے گذشتہ کل عوام کے درمیان تھا ویسے آئندہ کل بھی اسی سماج کے درمیان رہ کر لوگوں کی خدمت کروں گا۔

Intro:سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم نے اپنی ہار کا ٹھکرا ضلع انتظامیہ پر پھوڑا

ارریہ : پارلیمانی انتخاب کے نتائج نے بڑے بڑے قدآور لیڈران کو سکتے میں ڈال دیا ہے. ارریہ سے راجد امیدوار و سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم کو بی جے پی امیدوار پردیپ کمار سنگھ نے 1 لاکھ 37 ہزار کے بڑے فرق سے ہرا ارریہ کی تاریخ میں تاریخی جیت درج کی ہے. اس سے قبل پردیپ کمار سنگھ لگاتار دو بار سکشت کھانے کے بعد تیسری بار انتخابی میدان میں اترے تھے جہاں انہوں نے فتح حاصل کی. جب پردیپ کمار سنگھ کے ٹکٹ کا اعلان ہوا تھا تب ایسا مانا جا رہا تھا کہ سرفراز عالم کے لئے راہ آسان ہو گیا مگر یہاں داؤں الٹا پر گیا.

Body:اپنی سیٹ گنوانے کے بعد سرفراز عالم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے اپنی شکست قبول کی مگر انہوں نے اس الیکشن میں ضلع انتظامیہ کے کارکردگی پر سوال کھڑا کر دیا. سرفراز عالم نے کہا کہ یہ پردیپ کمار سنگھ کی جیت نہیں بلکہ ضلع انتظامیہ کی جیت ہے کیونکہ ووٹنگ کے دن کئی سارے معاملے ایسے آئے تھے، انہوں نے کہا کہ ووٹنگ میں شفافیت نہیں برتی گئی لہذا بی جے پی کے امیدواروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے کام کیا. انہوں نے کہا یہ ہار ہماری نہیں بلکہ سیکولرزم کی ہار اور فرقہ پرست طاقتوں کی جیت ہے.

Conclusion:سرفراز عالم نے کہا کہ میرے ہارنے سے میرے ذریعہ سماجی کاموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، میں جیسے کل ان کے درمیان تھا ویسے ہی کل بھی اسی سماج کے درمیان رہ کر خدمت انجام دوں گا.
دیکھئے اور کیا کچھ کہا سرفراز عالم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں

انٹرویو...... سرفراز عالم ، سابق رکن پارلیمان و راجد امیدوار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.