بنارس کے چھتن پور علاقہ کی معروف شخصیت محمد مرتضیٰ سردار کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ 84 برس کے تھے۔
پسماندگان میں 3 فرزندان و ایک دختر شامل ہیں۔ مرتضیٰ سردار کے انتقال کی خبر سے علاقہ میں غم کا ماحول ہے۔
سردار مرتضیٰ قوم کے تعین ہمدردی کا جذبہ رکھتے تھے اور علاقہ کے پریشان حال لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے۔ سردار مرتضیٰ کی نماز جنازہ 17 اکتوبر کو بعد نماز ظہر املیہ تلے میدان میں ادا کی جائے گی اور ہنومان پھاٹک نواپورہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔