ETV Bharat / state

کانگریس رہنما و راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ مستعفیٰ

راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج ایوان اور اپنی پارٹی کانگریس سے استعفی دے دیا۔

کانگریس رہنما و راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ مستعفیٰ
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 5:31 PM IST

راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے بتایا کہ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے سنگھ کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ سنگھ نے آج ہی ایوان کی رکنیت سے اپنا استعفی چیئرمین کو سونپا تھا۔

سنجے سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ 'انہوں نے کانگریس کی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا ہے اور وہ بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوں گے اور یہ فیصلہ انہوں نے سوچ سمجھ کر کیا ہے۔'

سنجے سنگھ کا اترپردیش کانگریس کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتا ہے۔ وہ سلطان پور لوک سبھا حلقے سے انتخاب لڑے تھے اور انہیں بی جے پی کی رہنما مینکا گاندھی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سنجے سنگھ 2014 سے راجیہ سبھا کے رکن تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.