کانگریس پارٹی سے لوک سبھا امیدوار سنجے کپور نے آج رامپور لوک سبھا حلقے سے اپنا پرچہ داخل کیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق رامپور میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 30 مارچ طے کی گئی تھی لیکن آج کانگریس کے امیدوار سنجے کپور سب سے پہلے پرچہ داخل کیا۔
واضح رہے کہسنجے کپور دو بار رامپور کی تحصیل بلاسپور سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔
اور پہلی بار وہ لوک سبھا انتخابات لڑ رہے ہیں۔
رامپور میں بی جے پی کی طرف سے جیا پردا اور ایس پی ۔ بی ایس پی کے مشترکہ امیدوار اعظم خان انتخابی میدان میں ہے۔
اس بات کا امکان ہے کہ اس حلقے میں سہ رخی مقابلہ ہو سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ایس پی ۔ بی ایس پی اتحاد کے امیدوار اعظم خان بھی کچھ ہی دیر پرچہ داخل کر سکتے ہیں۔