ETV Bharat / state

مساجد کو سینیٹائزر سے صاف کرنے پر علماء کو اعتراض - علماء کو اعتراض

امروہہ کے سنی علمائے کرام نے لاک ڈاؤن میں مسجد کھلنے کے بعد انہیں سینیٹائزر سے صاف کرنے اور نمازیوں کے سینیٹائزر استعمال کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹائزر سے علماء کو اعتراض کیوں؟
سینیٹائزر سے علماء کو اعتراض کیوں؟
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:13 PM IST

سنی علمائے کرام کے مطابق الکوحل سینیٹائزر میں موجود ہے ، جو اسلام میں ممنوع ہے۔ اس وجہ سے، سینیٹائزر سے مساجد کو صاف نہیں کرسکتے ہیں اور جو لوگ نماز پڑھتے ہیں وہ سینیٹائزر کا استعمال نہیں کرسکتے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے مفتی توحید رضا نے سینیٹائزر کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ علمائے کرام نے بیان دیا کہ الکوحل کو سینیٹائزر میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اسلام میں شراب حرام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد ایک مقدس جگہ ہے اور کسی بھی مقدس جگہ کو الکوحل جیسی آلودہ چیز سے نہیں صاف کیا جاسکتا۔

مسجدوں کو سینیٹائزر سے صاف کرنے پر علماء کو اعتراض

مفتی توحید رضا نے کہا کہ جو نمازی نماز پڑھتے ہیں وہ بھی سینیٹائزر کی جگہ پانی اور صابن سرف جیسی چیزوں کو ہاتھ صاف کرنے کے لیے استعمال کریں نہ کہ الکوحل والے سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

سنی علمائے کرام نے واضح طور پر کہا ہے کہ سینیٹائزر مساجد کو صاف کرنے اور نمازیوں کے ہاتھ صاف کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا ، کیونکہ اس سے نہ تو مسجد صاف ہوگی اور نہ ہی کوئی شخص اس کے استعمال کرنے کے بعد نماز پڑھ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.