ETV Bharat / state

سنبھل: انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے تین ممبر گرفتار - Sanbhal human trafficking gang arrested

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور گروہ کے تین ممبر مرادآباد کے باشندے شانو، ناظمہ عرف پونم اور وکاس شرما کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے فروخت کے لیے لے جارہی بریلی کی ساوتری اور اتراکھنڈ کی گیتا عرف گڈی کو برآمد کیا۔

Sanbhal: Three members of a human trafficking gang arrested
سنبھل: انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے تین ممبر گرفتار
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 8:38 PM IST

اترپردیش کی سنبھل ضلع پولیس نے بہجوئی روڈویز بس اڈہ کے قریب خاتون و لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر فروخت کرنے والے گروہ کے تین ممبران کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ یمنا پرساد نے بتایا کہ بہجوئی پولیس کو آج خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ قصبہ بہجوئی کے روڈویز بس اڈہ کے قریب خواتین اور بچیوں کو فروخت کرنے والے بین ریاستی گروہ کے تین ممبر موجود ہیں۔

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور گروہ کے تین ممبر مرادآباد کے باشندے شانو، ناظمہ عرف پونم اور وکاس شرما کو گرفتارکرلیا۔ ان کے قبضے سے فروخت کے لیے لے جارہی بریلی کی ساوتری اور اتراکھنڈ کی گیتا عرف گڈی کو برآمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گروہ کے ممبران سے خواتین اور بچیوں کی فروخت کا 40 ہزار روپیہ، دوموبائل برآمد کیا گیا ہے۔ پکڑے گئے گروہ کے ممبران نے تفتیش میں بتایا کہ گروہ کے ممبر مختلف ریاستوں سے بے سہارا خواتین اور بچیوں کو بہلا پھسلا کر اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور ضرورت مند لوگوں کو پچاس ہزار سے دولاکھ روپے تک فروخت کردیتے ہیں۔

گروہ کے ممبر اب تک باغپت، ہریانہ، میرٹھ، مظفرپور اور سنبھل میں خواتین و بچیوں کو فروخت کرچکے ہیں۔ جمعرات کو نگلیا کٹھیر کے لاکھن نامی شخص کو گیتا عرف گڈی کو پچاس ہزارروپے میں فروخت کیا ہے، اس کے علاقہ ساوتری کو بلاری میں فروخت کے لیے پچاس ہزارروپے میں بات کی گئی تھی۔گرفتار ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.