ETV Bharat / state

نوئیڈا: سیمسنگ نے 30 آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کیا - سآکسیجن کنسٹریٹر عطیہ یمسنگ الیکٹرانکس کمپنی نے نوئیڈا سی ایم او کو

سیمسنگ انڈیا کے نائب صدر اور سی ایس آر ہیڈ مسٹر پارتھا گھوش نے کہا کہ سیمسنگ نوئیڈا، اتر پردیش اور ہندوستان کے دیگر لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کر رہا ہے اور آگے بھی کرتا رہے گا۔ سیمسنگ نے کووڈ راحتی اقدامات کے لیے یوپی اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ فنڈ میں 7.5 کروڑ روپے کا تعاون کیا ہے۔

سیمسنگ نے 30 آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کیا
سیمسنگ نے 30 آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کیاسیمسنگ نے 30 آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کیا
author img

By

Published : May 13, 2021, 8:18 PM IST

سیمسنگ الیکٹرانکس کمپنی نے آج نوئیڈا کے چیف میڈیکل افسر کو 30 آکسیجن کنسنٹریٹر مہیا کرایا ہے۔ یہ آکسیجن کنسٹریٹر اس کووڈ-19 مدد کی پہلی کھیپ ہے۔ اسے سیمسنگ نے سی ایس آر (کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی) کے ایک حصے کے طور پر اترپردیش کے لیے اعلان کیا ہے۔

ان آکسیجن کنسٹریٹر کو ہوائی جہاز کے ذریعہ جنوبی کوریا سے لایا گیا ہے۔ اس کے بعد آکسیجن سلنڈر اور لو ڈیڈ اسپیس (ایل ڈی ایس) سرنجیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

ایل ڈی ایس سرنج شیشی میں ویکسین کے ہونے والے ضیاع کو روکنے میں مدد کرے گی۔ ایل ڈی ایس سرنج کے استعمال سے بیس فیصد تک زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا سکتا ہے۔ آکسیجن کے 30 کنسٹریٹر کا ایک اور بیچ آج لکھنؤ انتظامیہ کے حوالے کیا جارہا ہے۔

سیمسنگ انڈیا کے نائب صدر اور سی ایس آر ہیڈ مسٹر پارتھا گھوش نے کہا کہ سیمسنگ نوئیڈا، اتر پردیش اور ہندوستان کے دیگر لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کرتا رہے گا۔

اس کے علاوہ سیمسنگ نے کووڈ راحتی اقدامات کے لئے یوپی اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ فنڈ میں 7.5 کروڑ روپئے کا تعاون کیا ہے اور انہوں نے اتر پردیش میں 1900 آکسیجن سلنڈر ، 60 آکسیجن کنسٹریٹر اور 6.5 لاکھ ایل ڈی ایس سرنج عطیہ کرنے کا عہد کیا ہے۔

سیمسنگ نے نوئیڈا میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل فیکٹری قائم کی ہے۔ یہ ریاست کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے اور اس نے ضلع گوتم بدھ نگر ، نوئیڈا اور اتر پردیش کے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے سیمسنگ الیکٹرانکس کمپنی کے نمائندوں کا ان کی کاوش کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کمپنی اسی طرح کورونا وبا میں حمایت جاری رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.