سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یمنا پرساد نے بدھ کو یہاں بتایا کہ یکم جولائی کو دھناری علاقے کے گڑھا گاؤں کے جنگل میں لڑکی اور لڑکے کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ ان کی شناخت بنٹی اور سکھیا کے طور پر ہوئی تھی۔ اس کے بعد لڑکی کے لاپتہ بھائی کلدیپ کی لاش کل سات جولائی کو جنگل میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ دونوں واقعات کی کڑی جوڑتے ہوئے شک کی بنیاد پر پولیس نے سکھیا کے بھائی ونیت عرف لالا سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو سارا راز کھل گیا۔ ونیت نے جرم قبول کرلیا ہے۔گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اس درمیان دھانری کے تھانہ انچارج ستیندر بھڈانا نے بتایا کہ متوفی بنٹی اور سکھیا رشتے میں مامو ں زاد بھائی بہن تھے۔قتل کرنے والوں میں سکھیا کے دو بھائی شامل تھے جبکہ ایک بھایہ کلدیپ کا ان لوگوں نے ہی قتل کردیا۔