ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان اور اور تاجروں نے مشترکہ طور پر مہاویر چوک پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور گرفتاریاں دیں۔ ساتھ ہی صدرجمہوریہ کے نام ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورینڈم بھی پیش کیا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مورنا میں ہوئی تاجر کے قتل کے بعد تاجروں کے پلاین کو لے کر سماجوادی پارٹی کے رہنما سنجے گرگ کی سربراہی میں سماجوادی کارکنان ڈسٹرک مجسٹریٹ سے ملنے پہنچے تھے ، اس دوران مہاویر چوک پر موجود پولیس اہلکاروں نے سماجوادی کارکنان کو روک لیا جس کے بعد سماجوادی کارکنان نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی گرفتاریاں دی۔
اس تعلق سے ریاستی صدر سنجے گرگ نے کہا کہ 'ریاست میں امن و امان مسلسل خراب ہو رہا ہے،ضلع مظفر نگر کے مورنہ میں تاجر کو دن کے اجالے میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، لیکن ابھی تک پولیس اس قتل کا انکشاف نہیں کر سکی، جس کی وجہ سے تاجر مورنا سے مسلسل پلائن کرنے کو مجبور ہیں۔