ETV Bharat / state

سماجو ادی پارٹی بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرے گا، اکھلیش - سابق وزیراعلی اکھلیش یادو

Akhilesh Yadav on BJP اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے سارے وعدے ہوا ہوائی ثابت ہوئے۔ چاروں طرف لوٹ مچی ہوئی ہے۔ بی جے پی نے اقتدار کا جم کر غلط استعمال کیا ہے ۔

اکھلیش
اکھلیش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 9:41 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر و سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی کا پروپیگنڈہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی احتیاط اور پوری مستعدی سے پی ڈی اے انڈیا اتحاد مل کر بی جے پی کو اقتدار سے بے داخل کرنے کا کام کرے گا۔

ایس پی سربراہ نے پارٹی ریاستی ہیڈکوارٹر پر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا آڈیٹؤریم میں مختلف اضلاع سے آئے پارٹی کے اہم ذمہ داروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کارکنان گھر گھر جا کر بی جے پی کے جھوٹے وعدوں اور کالے کارناموں کی سچائی سے آگاہ کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔بی جے پی کی جھوٹ کی جانکاری ہر بوتھ سطح تک سماج وادی پارٹی کے کارکنان دیں گے۔ کارکنان منظم رہ کر ہر بوتھ پر مستعدی سے بی جے پی کو ہرانے کا کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی نے ملک کو کمزور کردیا ہے۔ معیشت چوپٹ ہے۔ عوام کا ہر طبقہ غیر مطمئن ہے۔ اپوزیشن کارکنان خاص کر سماج وادی پارٹی کے بے قصور کارکنوں کو جھوٹے مقدمامت میں پھنسا کر ان کا ہر طرح سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ غریبوں کے ساتھ ناانصافی کر کے انہیں ستایا جارہا ہے۔

یادو نے کہا کہ بی جے پی کے سارے وعدے ہوا ہوائی ثابت ہوئے۔ چاروں طرف لوٹ مچی ہوئی ہے۔ بی جے پی نے اقتدار کا جم کر غلط استعمال کیا ہے ۔ ایسا تو کسی حکومت میں نہیں ہوا۔ کسانوں کی حالت خراب ہے۔ بی جے پی حکومت میں گھر گھر بے روزگار بیٹھے ہین۔سات ہزار سکچھا متر جان گنواں چکے ہیں۔بی جے پی حکومت نے مفاد عامہ کی خدمات کو برباد کردیا ہے۔اس حکومت سے مفاد عامہ کی کسی بھی اسکیم کی امیدرکھنا فضول ہے۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) جمہوریت کی بڑی ذمہ داری نبھانے کے لئے پرعزم ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.