ETV Bharat / state

Samajwadi Party Supports Noida Farmers: نوئیڈا کے کسانوں کو سماج وادی پارٹی کی حمایت

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 7:10 PM IST

ملک بھر میں جس طرح بی جے پی حکومت سے کسان ناراض ہیں۔ اسی طرح اترپردیش کے نوئیڈا میں بھی کسان مرکزی و ریاستی حکومت پر برہم ہیں۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی نے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کی حمایت Samajwadi Party Supports Noida Farmers کا اعلان کیا ہے۔

نوئیڈا کے کسانوں کو سماج وادی پارٹی کی حمایت

کسانوں کی ناراضگی سے جہاں ایک طرف بی جے پی پریشان ہے، وہیں دیگر پارٹیاں اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس دوران کانگریس نے نوئیڈا کے کسانوں کی حمایت Congress Support Noida Farmers کی ہے جس کا انہیں فائدہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ وہیں، اب سماج وادی پارٹی بھی کسانوں کے ساتھ Samajwadi Party Supports Noida Farmers نظر آرہی ہے۔

نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کے خلاف 81 گاؤں کے کسان گزشتہ تین ماہ سے اپنے مطالبات کو لے کر دھرنا دے رہے ہیں لیکن ان کی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے کسانوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل خود کسانوں کے احتجاجی مقام پر پہنچے اور کسانوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ نریش اتم پٹیل نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں کسانوں کو ہراساں کرنے کا کام کیا گیا۔ نوئیڈا سمیت پوری ریاست و ملک میں کسانوں کو پریشان کیا گیا اور ان کی بات نہیں سنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے زبردست احتجاج کیا جس میں 700 سے زائد کسان شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Farmers Protest In Noida: کسانوں اور نوئیدا اتھارٹی کے درمیان مذاکرات پھر ناکام

انہوں نے کہا کہ ریاست میں یوگی حکومت نے بھی کسانوں کا استحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں صنعتیں تباہ ہوگئیں، بدعنوانی اور جرائم عروج پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش میں کسان اپنے حق کی لڑائی لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے کارکنوں نے ہمیشہ کسانوں ساتھ دیا ہے اور آگے بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.