ETV Bharat / state

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر سماج وادی پارٹی کی کڑی تنقید - Muzaffarnagar Samajwadi Party District President Pramod Tyagi.

سماجوادی پارٹی کے اعلی عہدیداروں نے مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کی شدید مذمت کہا کہ 'مولانا کلیم صدیقی کی پوری تاریخ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک قابل احترام اسلامی اسکالر کی رہی ہے۔

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کی سماجوادی پارٹی نے شدید مذمت کی

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 8:43 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں واقع سماجوادی پارٹی کے دفتر میں آج ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سماجوادی پارٹی کے اعلی عہدیداروں نے مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

اس دوران مظفرنگر سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر پرمود تیاگی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا کلیم صدیقی کی پوری تاریخ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک قابل احترام اسلامی اسکالر کی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'کسی معزز شخص کی گرفتاری اور اس کے بعد کی گئی تفتیش سمجھ سے پرے ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری بی جے پی حکومت نے بہت جلدی میں کی ہے جو ان کی منشا پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔

ویڈیو

پرمود تیاگی نے یہ بھی کہا کہ ' کسی بھی معزز شخص کی گرفتاری سے پہلے اس کی مکمل تفتیش کی جاتی ہے اور پھر گرفتاری کی جاتی ہے، لیکن اس معاملے میں پہلے گرفتاری کی گئی اور پھر بعد میں تفتیش کی جارہی ہے، جس کی سماج وادی پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بغیر کسی تحقیقات کے مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کو ایک معزز شخصیت کی توہین قرار دیا اور کہا کہ مولانا کلیم صدیقی کو پورا علاقہ سخاوت اور ان کی نیک دلی کی تعریف کرتا ہے، سماجوادی پارٹی اس پورے واقعے کی کڑی مذمت کرتی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.