لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر سوامی پرساد موریہ کے رام چریت مانس کی ایک چوپائی کے سلسلے میں قابل اعتراض بیان پر بحث کے درمیان بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) نے ایس پی کونصیحت دی ہے کہ وہ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور انتہائی پسماندہ طبقات کو شودر کہہ کر بھارتی آئین کی توہین کرنا بند کرے۔ مایاوتی نے سلسلہ وار ٹویٹس میں بی ایس پی حکومت میں وزیر رہے اور اب ایس پی کی قانون ساز کونسل کے رکن سوامی پرساد موریہ کا نام لئے بغیر کہا کہ ملک کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے لیے رام چرت مانس اور منواسمرتی گرنتھ نہیں بلکہ بھارتی آئین ہے جس میں انہیں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کا درجہ دیا گیا ہے۔
سماج وادی پارٹی انہیں شودر کہہ کر آئین کی توہین کر رہی ہے۔ بی ایس پی صدر نے کہا، 'صرف یہی نہیں، ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح یو پی میں بھی دلتوں ، قبائلیوں اور او بی سی سماج کے ساتھ ہونے والے استحصال، ناانصافی اور عظیم سنتوں، گرووں اور عظیم شخصیات وغیرہ کو نظرانداز اور ان کی توہین کے معاملے میں کانگریس، بی جے پی اور سماج وادی پارٹی ، کوئی کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح یوپی میں بھی دلتوں، قبائلیوں اور او بی سی سماج کے استحصال ناانصافی اور اور انہی طبقوں میں پیدا ہوئے گرو اور عظیم انسان کی توہین اکے معاملے میں کانگریس، بی جے پی اور سماج وادی پارٹیاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Slams BJP بی جے پی ہم سب کو شودر سمجھتی ہے، اکھلیش
یواین آئی