بارہ بنکی میں یو پی ٹی ای ٹی پیپر لیک UP TET Paper Leak معاملے کو لے کر سماج وادی پارٹی Samajwadi Party کے فرنٹل تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ ریاستی گورنر کو دیا۔
سماج وادی پارٹی کے فرنٹل تنظیم، سماجوادی یوجن سبھا، سماجوادی چھاتر سبھا اور ملائم سنگھ یادو یوتھ برگیڈ کے کارکنان نے مشترکہ طور پر ایس ڈی ایم دفتر پر حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرےبازی کی۔
سماجوادی پارٹی کے فرنٹل تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ 15 روز کے درمیان دوبارہ ٹی ای ٹی امتحان کرایا جائے۔ حکومت دوبارہ امتحان میں جانے والے درخواست دہندگان کو امتحانی مراکز تک کا کرایہ بھی دے۔ ساتھ ہی حکومت تمام درخواست دہندگان کو 5 ہزار روپے ہرجانے کے طور پر دے۔
یہ بھی پڑھیں: UP TET Paper leak: یو پی ٹی ای ٹی کا امتحان منسوخ
سماجوادی پارٹی کے فرنٹل تنظیموں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائےگا۔