ETV Bharat / state

'مودی حکومت میں ملازمت ختم ہو رہی ہے'

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 7:12 AM IST

ضلع بریلی میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے قومی یومِ بےروزگاری کے طور پر منایا، بریلی کالج گیٹ پر متعدد عہدے داران اور کارکنان نے ٹھیلے پر پکوڑے بناکر انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔

سماجوادی پارٹی
سماجوادی پارٹی

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں سماجوادی پارٹی کے عہدیداران و کارکنان نے بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بریلی گیٹ پر ایک ٹھیلا کرائے پر لیا اور اسکی کڑھائی میں پکوڑے تیار کرکے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس انوکھے انداز کی وجہ سے وہاں لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا، کارکنان نے تمام راہ گیروں میں پکوڑے تقسیم کئے اور حکومت ہند کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

سماجوادی پارٹی

سماجوادی پارٹی کے شہر صدر شمیم خان سلطانی نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آنے پر دو کروڑ لوگوں کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا اور اب بی جے پی مرکز اور ریاست میں اقتدار پر فائز ہے، تاہم ملازمت کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں بلکہ جو لوگ اپنی قابلیت کی بنیاد پر برسرروزگار ہیں، اُنکی ملازمت بھی ختم ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں سے جو شخص رٹائرڈ ہو رہا ہے، اسکی جگہ کوئ بھرتی نہیں ہو رہی ہے، مرکزی حکومت زیادہ تر سرکاری محکموں کی نجکاری کر رہی ہے، ایسے میں روزگار دینے کا وعدہ تو ہوا ہو گیا ہے، لہٰذا سماجوادی پارٹی کی فرنٹل تنظیموں نے بےروزگاری اور حکومت کے خلاف اس انداز میں احتجاج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.