اکھلیش یادو نے ٹویٹ کر کے کورونا مثبت ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'میری ٹسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں نے اپنے آپ کو سب سے الگ کر لیا ہے اور گھر پر ہی میرا علاج شروع ہو گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو نے اپنے رابطے میں آئے لوگوں سے کورونا کی جانچ کرانے اور خود کو قرنطین کرنے کی اپیل کی ہے۔
غورطلب ہے کہ اس سے قبل اکھلیش یادو نے ٹویٹ کر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اتراپردیش میں کہرام مچا ہے۔ اس کے لیے بی جے پی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ اس نے کورونا پر قابو پانے کا جھوٹا ڈنڈھورا کیوں پیٹا؟
مزید پڑھیں:
خاص رپورٹ: ماہ صیام پر اس سال بھی کورونا کا اثر
ٹیکہ، ٹسٹ، ڈاکٹر، بیڈ، ایمبولنس کی کمی، ٹسٹ رپورٹ میں تاخیر پر بی جے پی حکومت خاموش کیوں ہے؟ اسٹار کمپینر کہاں ہیں؟