ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سنیچر کو سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے دورے کے پیش نظر تیاریاں زوروں پر ہیں۔ بھلے ہی یہ پروگرام مکمل طور پر ذاتی ہو، لیکن اسے کامیاب بنانے کے لئے سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے اپنی مکمل طاقت جھونک دی ہے۔ اکھلیش کے استقبال میں شہر کی سڑکوں کو ہوڑڈنگز سے بھر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 27 مارچ کو سابق مرکزی وزیر اور پارٹی کے فاؤنڈر ممبر رہے بینی پرساد ورما کی پہلی برسی ہے۔ اسی سلسلے میں ان کے کنبے اور حامیوں کی جانب سے ان کے آدم قد مجسمے کی نقاب کشائی کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اکھلیش یادو یہاں بینی پرساد ورما کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کے بعد یہاں ایک عوامی میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے۔
اس کے پیش نظر موہن لال ڈگری کالج میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ضلع کے تمام اہم لیڈر صبح سے وہاں پہنچ رہے ہیں۔ تمام تیاریوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔ اپنے لیڈر کے استقبال میں پارٹی کے کارکنان نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ اکھلیش یادو کو جس راستے سے گزرنا ہے، اسے ہورڈنگز سے بھر دیا گیا ہے۔