جیسے جیسے اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، ریاست کی سیاست میں گرماہٹ بڑھتی جا رہی ہے۔
جگہ جگہ سیاسی پارٹیوں کا سیمینار اور لیڈران کا دورہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ کے تعلق سے ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کا خواتین سیاسی جلسۂ عام منعقد کیا گیا۔
سماج وادی پارٹی مہیلا سبھا کی مرادآباد ضلع صدر افروز جہاں وارثی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا 'مرادآباد کے ایک شادی ہال میں سماج وادی پارٹی مہیلا سبھا کا سیمینار منعقد کیا گیا۔'
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: اترپردیش کسان سبھا کا وزیراعلیٰ کو میمورنڈم
انہوں نے بتایا کہ 'اس سیمینار کا مقصد سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنا اور ریاست میں سماج وادی پارٹی کو جتانا ہے۔'
افروز جہاں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'اس حکومت میں خواتین کو کوئی عزت نہیں ملی ہے۔'