ETV Bharat / state

ایس پی ایم ایل سی نے کسانوں میں کمبل تقسیم کیا - ای ٹی وی بھارت

اتر پردیش کے بارہ بنکی سے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل سی راجیش یادو نے دھان خرید مراکز پر شدید سردی میں شب و روز گزار رہے کسانوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا۔ اس دوران راجیش یادو نے کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے مرکز کے افسران سے بات کی۔

Samajwadi Party MLC distributed blankets to farmers
ایس پی ایم ایل سی نے کسانوں میں تقسیم کیا کمبل
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 1:43 PM IST

سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی راجیش یادو بارہ بنکی کی نوین منڈی کے دھان خرید مرکز پر پہنچے اور وہاں کئی دنوں سے دھان خرید کی امید میں شب و روز گزار رہے کسانوں کا حال دیافت کیا۔

راجیش یادو نے شدید سردی کے پیش نظر منڈی میں موجود کسانوں میں کمبل تقسیم کیا۔ اس کے بعد ایم ایل سی نے مرکز کی سبھی ترازوؤں کا جائزہ لیا۔

وہاں موجود کسانوں نے ایم ایل سی سے شکایت کی کہ یہاں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ دھان نہیں خریدے جانے کی وجہ سے ان کی مالی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔

ایم ایل سی نے زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کسان اپنے وقار کی لڑائی لڑ رہا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ اس کے ہی اشارے پر سندھو بارڈر پر کسانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

کسانوں کا احتجاج 27 ویں دن بھی جاری

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے اس احتجاج میں اب تک درجنوں موت ہو گئی ہیں، جو شرمناک بات ہے۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے والی حکومت سرمایہ کاروں کی ہوکر رہ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.