اترپردیش میں سماج وادی پارٹی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصرور ہو گئی ہے۔ ایس پی مضبوط متبادل کے طور پر عوام کے سامنے خود کو پیش کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں سماج وادی پارٹی کھوڑا غازی آباد کے نگر صدر محمد اسحاق سیفی کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے دفتر لوک پریہ وہار میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر صاحب آباد اسمبلی 55 کے انتخابات کے تناظر میں تیاریوں و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سماج وادی پارٹی امیدوار کی کامیابی کا عزم ظاہر کیا گیا۔
اسی کے ساتھ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو عوام مخالف قرار دے کر اسے لوگوں کے درمیان لے جانے کا فیصلہ کیا۔
نوئیڈا: ون مہوتسو کے موقع پر شجر کاری
اس اجلاس میں اکھلیش یادو کے دورِ اقتدار میں انجام دیے گئےترقیاتی کاموں کو بھی اجاگر کرنے کی بات کہی گئی۔اس موقع پر منموہن جھا گاما ضلع نائب صدر اور انچارج صاحب آباد اسمبلی، محمد تسلیم متوقع امیدوار نوئیڈا اسمبلی ،حاجی رفیق ملک ضلعی نائب صدر اقلیتی سیل،حاجی محمد کلن کونسلرشہید نگر، حاجی اسلام (عرف مامو بلڈر) اجے عرف اونیش یادو، اور دیگر موجودتھے۔