سماجوادی پارٹی مہلا سبھا کی ریاستی صدر لیلاوتی کشواہا State President of Samajwadi Party Mahila Sabha نے منگل کو مہنگائی اور خواتین کے استحصال کے موضوع پر ریاستی حکومت اور بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے سماجوادی پارٹی کے مخالفین کے لئے دلچسپ انداز میں خواتین کو مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کارکنان ووٹ کا مطالبہ کرنے آئیں تو انہیں بیلن دکھاکر بھگائیں اور اگر خواتین کے شوہر انہیں سائیکل پر ووٹ نہ ڈالنے دیں تو ان کا کھانا پینا اور ان سے بات چیت بند کر دیں۔
دراصل ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں منگل کو سماجوادی مہلا سبھا کا ضلع سطحی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔اس اجلاس میں لیلاوتی کشواہا نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کیں۔ اور خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تمام خواتین کو اپنے پاس بیلن رکھنی چاہیے۔ اور جب بی جے پی کارکنان ان سے ووٹ کا مانگنے آئیں تو اس وقت وہ بیلن کا مناسب استعمال کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان کو بھگائیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بتائیں کہ ان کی وجہ سے مہنگائی ہے۔ اس لئے وہ اب انہیں بھگا کر ہی رہیں گے۔
مزید پڑھیں:'سماجوادی پارٹی کے اقتدار میں آنے پر ہر طبقے کی حصہ داری یقینی'
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کے شوہر آپ سے سماجوادی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا دباؤ بناییں تو وہ ان کا کھانا پینا بند کر دیں اور ان سے بات چیت نہ کریں۔