ETV Bharat / state

پٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف سماج وادی پارٹی  کا احتجاج

سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں، اسکولوں کی فیس، بجلی کے بل، خواتین کی حفاظت اور امن و امان کے بگڑتے حالات پر زبردست احتجاج کیا۔

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:21 PM IST

Samajwadi Party is also in the field against petrol and diesel inflation
پٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمت کے خلاف سماج وادی پارٹی بھی میدان میں

نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی نے متعدد مسائل کو لے کر احتجاج کیا۔ جہاں انہوں نے گورنر کو مخاطب میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کو پیش کیا۔ اس دوران مظاہرین نے پی ایم مودی اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے بازی کی۔

سماج وادی پارٹی کے نوئیڈا کے قد آور رہنما دیویندر گجر کی سربراہی میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد سیکٹر 19 میں سٹی مجسٹریٹ کے دفتر پہنچی۔ کارکنوں نے وہاں زبردست مظاہرہ کیا۔ اس دوران کارکنوں نے وزیر اعظم اور سی ایم کے خلاف نعرے بازی کی۔

گورنر کو پیش کردہ ایک یادداشت میں کہا گیا ہے کہ کورونا بحران کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اسکولوں کی من مانی فیس اور بجلی کی بل نے لوگوں کا دم نکال رکھا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ عام آدمی پریشان ہے۔

میمورنڈم میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، اسکولوں کی من مانی فیس کی وصولی پر پابندی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دیویندر گجر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بحران کے دوران صارفین بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ ضلع کے 50 ہزار سے زائد کنکشن کاٹنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ یہ عوام کے ساتھ دھوکہ دہی ہے۔

انہوں نے اس پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین میں سنیل چودھری، دیپک بگ، شرون تیاگی، رشی پال اوانا، سبھاش بھاٹی، وجیندر تیاگی، راجندر آوانا، شانتونو متل، ویرپال آوانا، شکیل سیفی، محمد تسلیم، نوشاد علوی، ستیہ پردھان، جےویر سنگھ، نظام انصاری، اروند چوہان، منا عالم، مفتی مبارک، ساحل خان، ونئے سنگھ، سراج الدین ملک، اور شمشاد سیفی وغیرہ شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.