ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سماجوادی پارٹی نے سائیکل ریلی نکالی - مطالبات کے پیش نظر سائیکل ریلی

بیروزگاری، مہنگائی، بدعنوانی اور پولیس استحصال سمیت مختلف مطالبات کے پیش نظر آج سماجوادی پارٹی کی جانب سے سائیکل ریلی نکالی گئی۔

بارہ بنکی: سماجوادی پارٹی نے سائیکل ریلی نکالی

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 2:22 PM IST

Updated : Aug 5, 2021, 5:47 PM IST

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی کی کارکنان کے جانب سے آج بیروزگاری، مہنگائی، بدعنوانی اور پولیس استحصال سمیت مختلف مطالبات کے پیش نظر سائیکل ریلی نکالی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران بارہ بنکی کی سبھی 6 تحصیلوں میں سائیکل ریلی کو مزید حمایت حاصل ہوئی اور لوگوں نے سائیکل ریلی میں کثیر تعداد میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ بارہ بنکی کی تمام تحصیلوں میں پارٹی کے علاقائی سینئر رہنماؤں کی قیادت میں یہ ریلی نکالی گئی، جبکہ بارہ بنکی شہر میں یہ سائیکل ریلی رکن اسمبلی دھرم راج یادو عرف سریش یادو کی قیادت میں نکالی گئی۔ سائیکل ریلی کو سابق ریاستی دیا رام پال نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا، جو بنکی بلاک سے آلاپور گدیا ہوتے ہوئے دیوی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر سابق وزیر دیا رام پال نے کہا کہ 'پارٹی سائیکل ریلی کے ذریعہ عوام کو جگانے کی کوشش کررہی ہے، تاکہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ عوام مخالف پالیسی کے خلاف آواز بلند کرے اور ریاست میں سماجوادی پارٹی کی حکومت تشکیل ہوسکے۔

Last Updated : Aug 5, 2021, 5:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.