پارٹی کے عہدیداران نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی کمیٹی سماج وادی پارٹی کو اقتدار میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ چھایا چوراہے پر واقع سماجوادی پارٹی کے ضلع دفتر پر قومی صدر اکھلیش یادو اور ضلع صدر حافظ ایاز احمد کی ہدایت پر یوجن سبھا کی نئی کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔
یوجن سبھا کی نئی کمیٹی میں 200 سے زیادہ عہدیدار ہوں گے۔ ضلع، شہر اور اسمبلی حلقے کی مکمل کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ کمیٹیاں اب بوتھ سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کریں گی۔
سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اروند کمار سنگھ گوپ نے ان تمام عہدےداران میں تقرری نامہ تقسیم کیا۔ انہوں نے نئے عہدیداران سے امید کی ہے کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے میں اہم کرادار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کو اقتدار میں واپس لانے میں بھی یہ تمام عہدےداران اہم کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں:
جے پور بم دھماکہ: 'شہباز احمد کے 12سال کون لوٹائے گا؟'
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ضلع پنچایت انتخابات میں بھی یہی کارکنان پارٹی کو تمام بلاک اور ضلع پنچایت میں کامیاب کرائیں گے۔