واضح ہو کہ 1076 ہیلپ لائن کا آغاز 2019 میں ہوا تھا۔ اس پر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ عوامی مسائل کا حل نہ ہونے کی صورت میں شکایت کی جا سکتی ہے۔
عوام کو 1076 ہیلپ لائن کے تئیں بیدار کرنے کے مقصد سے اس کی ہورڈنگس تمام دفاتر اور تھانوں میں ایک نہیں بلکہ متعدد جگہوں پر لگائی گئی ہیں۔
1076 ہیلپ لائن کے اس قدر وسیع پیمانے پر تشہیر نے حزب اختلاف کی سماج وادی پارٹی کو حکومت پر نکتہ چینی کا موقع دے دیا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے بارہ بنکی نشست سے رکن اسمبلی دھرمراج یادو عرف سریش یادو نے اسے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تشہیر قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:
تزکیہ نفس اسلام کی اساس
ان کا الزام ہے کہ یہ تمام قواعد ڈھکوسلہ ہے اور حکومت کی کسی بھی اسکیم کا اثر عوام تک نہیں پہنچ سکا ہے۔