ETV Bharat / state

عام انتخابات کو لے کر سماج وادی پارٹی نے اراکین اسمبلی کے ساتھ اہم میٹنگ کی - اسمبلی کے ساتھ اہم میٹنگ

Samajwadi Party Conduct Meeting امسال میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر اتر پردیش میں سبھی سیاسی پارٹیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آج لکھنو میں واقع پارٹی دفتر میں موجودہ و سابق اراکین اسمبلی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی جس میں انہوں نے کئی اہم باتوں کا تذکرہ کیا ہے۔

عام انتخابات کو لے کر سماج وادی پارٹی نے اراکین اسمبلی کے ساتھ اہم میٹنگ کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 3:19 PM IST

عام انتخابات کو لے کر سماج وادی پارٹی نے اراکین اسمبلی کے ساتھ اہم میٹنگ کی

لکھنو: ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما و میٹنگ میں شامل شاہد منظور نے بتایا کہ تمام اراکین اسمبلی کو قومی صدر نے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں عوام کو پارٹی سے جوڑنے و پارٹی کی تمام تر پالیسیاں اور نظریات بتانے پر کام کریں ساتھ ہی ووٹر لسٹ میں جن لوگوں کے نام نہیں ہیں ان کے نام شامل کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں کے امیدواروں کی بھرپور مدد کریں۔ زیادہ سے زیادہ ووٹ دلوائیں اور بوتھ سطح پر پارٹی کی ساخت کو مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ کون امیدوار ہوگا انڈیا اتحاد میں سماجوادی پارٹی کو کتنی سیٹیں ملیں گی اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن وقت آنے پر ان تمام چیزوں پر غور و فکر کر کے فیصلہ کیا جائے گا۔

وہیں سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن اسمبلی اقبال محمود نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی اتر پردیش کے کئی مسلم اکثریتی علاقوں میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مسلمانوں کا ووٹر لسٹ سے نام غائب کیا جا رہا ہے۔ لہذا قومی صدر نے اس بات پر خاص توجہ دینے کی کے لیے کہا ہے کہ جہاں جہاں لوگوں کے نام کاٹے جا رہے ہیں وہاں پر خاص توجہ دے کر کے ان کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی صدر نے بنیادی اور ضروری باتوں پر توجہ دی ہے۔ امید ہے کہ انے والے عام انتخابات میں سماجوادی پارٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

وہیں مراد آباد ضلع کے حلقہ اسمبلی سے رکن اسمبلی سمر پال نے بتایا کہ 2024 کے عام انتخابات کی تمام تر تیاریاں زور کر دی گئی ہیں اور اسی لیے آج میٹنگ بلائی گئی تھی اور اراکین اسمبلی سے مشورہ طلب کیا گیا ہے ہم لوگ اپنی حلقہ اسمبلی میں جا کر کے عام انتخابات کے لیے محنت کریں گے اور ریاست میں عوام کے مابین نفرت ، ہندو مسلم کے مابین بڑھتی ہوئی دوریوں کو کم کرنے کا کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ملک کو نااہل لوگوں سے بچانا ضروری: مولانا سجاد نعمانی

اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پی ڈی اے یعنی پسماندہ، دلت اور مسلمان کے سخت خلاف ہے یہی وجہ ہے کہ 69 ہزار ٹیچرز بھرتی کے معاملے کو لے کر کے لکھنو کے ایکوگاررڈن میں احتجاجی مظاہرے ہو رہا ہے لیکن حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.